وفاقی حکومت کا عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی
وفاقی حکومت کا اے این پی سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے رابطہ کیا اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز نیشنل پارک توہین عدالت کیس؛ سپریم کورٹ نے سول جج کے حکم امتناع پر مالک کے خلاف نوٹس واپس لے لیا
وزیراعظم کا عشائیہ
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہوا ہے، جس میں سینیٹرز اور وفاقی وزراء پہنچے ہیں۔ حکومت نے اے این پی سینیٹر سے وزیر اعظم شہباز شریف کے عشائیے میں شرکت کی درخواست کی۔ اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ عشائیے میں شریک ہوں گے۔
سینیٹ میں 27ویں ترمیم کی حمایت
ذرائع کے مطابق وزیراعظم حکومتی جماعتوں کے اراکین سے سینیٹ میں 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کریں گے۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو صبح کے ناشتے پر بھی مدعو کرلیا ہے۔








