ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
ایران کی ثالثی کی پیشکش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر؛ وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
سفارتی رابطے
’’جیو نیوز‘‘ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایران مصالحت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ ٹیلی فون پر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں زراعت کے لیے کون سی جدید ترین ٹیکنالوجیاں استعمال کی جاتی ہیں؟ وہ ویڈیو جو ہمارے کسانوں کو ضرور دیکھنی چاہیے
کشیدگی پر تشویش
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ ایران کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔ ایران ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک میں امن و مصالحت قائم ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں زہریلی خوراک سے بچوں کی ہلاکت، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی
پاکستان کی حمایت
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور موجودہ حالات پر روشنی ڈالی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا برقرار رہنا نہایت اہم ہے۔ فریقین نے اس معاملے پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید رابطے
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔








