پاکستان برٹش بزنس فورم کا تیسرے سالانہ کنونشن، علامہ اقبال نے نوجوانوں کو وہ سوچ عطا کی جس سے کامیابی کی منازل طے کر سکتے ہیں، وقار ملک

پاکستان برٹش بزنس فورم کا سالانہ کنونشن

لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستان برٹش بزنس فورم کے تیسرے سالانہ کنونشن کا انعقاد لندن میں شاندار انداز میں کیا گیا۔ مقررین نے علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی اور خودشناسی کو پاکستان کی فکری بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نظریہ فرد اور قوم دونوں کی بیداری کا ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا بل سینیٹ سے بھی منظور

علامہ اقبال کا پیغام

تقریب سے ممتاز صحافی وقار ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو وہ سوچ عطا کی جس سے وہ ترقی و کامیابی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ۔”

وقار ملک نے کہا کہ یہی فلسفہ آج جنرل عاصم منیر کے وژن میں جھلکتا ہے — ایک مضبوط، منظم اور نظریاتی قوم کی تشکیل کا عزم، جس کی بنیاد ایمان، اتحاد اور نظم پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "معرکۂ حق" صرف ایک فوجی آپریشن نہیں، بلکہ باطل کے مقابل حق کی گواہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 11 پیسے مہنگا

پاکستان کی نئی سمت

انہوں نے کہا کہ سیاسی و معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستان نئی امیدوں اور وقار کے ساتھ دنیا کے نقشے پر اُبھر رہا ہے۔ آج پاکستان کی فضا میں ایک نئی روح دوڑ رہی ہے، جو سچائی، دیانت اور عزمِ صمیم کی روشنی سے منور ہے۔ تقریب کے دوران حکومتِ پاکستان اور جنرل عاصم منیر کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ

نوجوانوں کی اہمیت

نائب صدر محمد سجاد چوہدری نے کہا کہ آج کا دن پاکستان برٹش بزنس فورم کے لیے خوشی کا دن ہے، کیونکہ اسی روز اقبال و قائداعظم کے افکار کی روشنی میں اس فورم کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

چیئرمین قیصر چیچی نے نوجوانوں کو بلند مقاصد کے حصول کی جو مہم شروع کی، وہ آج کامیابیوں کی کہانی بن چکی ہے۔ بزنس فورم اب برطانیہ کے مختلف شہروں میں فعال ہے اور ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ جاری، 4 امیدوار مدمقابل

کشمیر کا مسئلہ

کونسلر لیاقت علی MBE اور لارڈ قربان حسین نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال اور قائداعظم کے افکار کو سمجھنا اور اپنی زندگیوں میں اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کشمیر کے مسئلے کو ایک انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے حل کے لیے مثبت فورمز کا کردار نہایت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر سامنے آگئیں

پی آئی اے اور پاکستان ہائی کمیشن کی کامیابیاں

مقررین نے پی آئی اے اور پاکستان ہائی کمیشن کی کارکردگی کو بھی سراہا، خاص طور پر پی آئی اے کی کنٹری منیجر نادیہ گل کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی انتھک کوششوں سے پانچ سال بعد برطانیہ سے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کے گرفتار 86 کارکنان کی ضمانت منظور

کاروباری مواقع کی فراہمی

خرم شہزاد نذر لودھی اور معروف بزنس مین بوبی نے کہا کہ بزنس فورم نے نوجوانوں کو کاروبار کی دنیا میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے، جس کا کریڈٹ چیئرمین قیصر چیچی کو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صنم سعید نے جلد ماں بننے کی تصدیق کردی

تقریب کی صدارت

تقریب کی صدارت معروف بزنس مین میاں مقبول احمد نے کی۔ انہوں نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بزنس فورم ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، اسی طرح ڈاکٹر فیصل نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل عدنان نے مورگن ریچ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

نئی امیدیں اور ترقی

مہمانِ خصوصی حبیب اللہ، سیکریٹری پولیٹیکل (پاکستان ہائی کمیشن)، نے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا جس میں بزنس فورم کے کردار کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک نئے سفر پر گامزن ہے — خواب جو کبھی امید تھے، اب حقیقت میں ڈھل رہے ہیں۔

تقریب کا اختتام

تقریب کے اختتام پر بزنس فورم کے صدر منور چیچی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ مزید یہ کہ وقار ملک نے او پی ایف کے ایم ڈی افضال بھٹی، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور نادیہ گل کو پی آئی اے کی بحالی میں ان کی شاندار خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

تلاوت قرآن پاک کا شرف سید نور حسین شاہ نے حاصل کیا جبکہ حافظ محفوظ نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔

Categories: برطانیہ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...