ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ اور سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے بھارتی شہروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس میں تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں جاری، ہزاروں سکیورٹی گارڈز تعینات
ایونٹ کی تاریخیں
ایونٹ آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے، بھارتی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے۔ بھارت نے 2024 میں امریکا اور کیریبیئن میں ٹرافی جیتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہیں، مشیل اوبا کا موقف آگیا
افتتاحی میچ اور سیمی فائنلز کی میزبانی
میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور فائنل دونوں کی میزبانی کرے گا جبکہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے سربراہ کو سزا ضرور ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات
بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل
اگر بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو میزبانی کولمبو کو ملے گی، دوسرا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڈے میں ہوگا۔
ممکنہ مقامات
بھارت میں 5 مقامات ممبئی، دہلی، کولکتہ، احمد آباد اور چنئی جبکہ سری لنکا میں کولمبو، پالی کیلے اور دمبولا یا ہمبنٹوٹا میں سے ایک مقام چنا جا سکتا ہے۔








