ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ہائیکورٹ کا سرکاری بھرتی کیلئے تھرڈ پارٹی ایکٹ بحال کرنے کا حکم
آل صرافہ ایسوسی ایشن کی رپورٹ
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک دن کے وقفے کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 7400 روپے بڑھ کر 429862 روپے ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی تو ہم نے انجوائے کرنا شروع کیا تھا، جنگ بند کیوں کردی؟ سیز فائر پر لاہوریوں کے خیالات
10 گرام سونے اور چاندی کی قیمتیں
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 6337 روپے کے اضافے سے 368530 روپے ہوگئی، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 115 روپے بڑھ کر 5209 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کا جائزہ
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 74 ڈالر مہنگا ہوکر 4075 ڈالر کا ہوگیا۔








