لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی مضر صحت
فضائی آلودگی کی شدت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکاروں پر صرف کام کی حد تک تنقید ہونی چاہیے: مومنہ اقبال
گوجرانوالہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق 517 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ گوجرانوالہ پہلے نمبر پر آگیا، جبکہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر ہے۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 394 تک جا پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 18 نومبر تک ملتوی
لاہور کے مختلف علاقوں کا ایئر کوالٹی انڈیکس
لاہور میں ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 759 ریکارڈ کیا گیا، برکی روڈ 661 جبکہ ایف سی کالج کے اطراف میں اے کیو آئی 611 ریکارڈ ہوا ہے۔
ماہرین کا مشورہ
ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی آلودگی شہریوں کے لئے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔








