لاہور میں ایک فیملی کا انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر کا سر پھاڑ دیا
انسداد پولیو ٹیم پر حملہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں ایک فیملی نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا جس سے خاتون ورکر کا سرپھٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے باعث فیصل آباد، خانیوال سیکشن بند، متبادل روٹ پر اضافی ڈیزل استعمال
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مہم کے لیے گئی تھی جہاں ایک گھر کے افراد نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم وفاق کو قرض دینے کی حیثیت رکھتے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پولیس کی رپورٹ
پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ورکر کے سمجھانے کی کوشش پر خاتون اور دو بیٹیوں نے حملہ کردیا۔ اس موقع پر اینٹ لگنے سے پولیو ٹیم کی خاتون ورکر کا سرپھٹ گیا جب کہ سکوٹی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
مقدمہ درج
پولیس کے مطابق انسداد پولیو ٹیم کے انچارج کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد خاتون اور اس کے 2 بیٹے فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے。








