27ویں آئینی ترمیم پاس ہو گئی ہے، 28ویں کی تیاری کریں، سینیٹر فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پاس ہو گئی ہے، 28ویں کی تیاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لگا تو کتنے ارب روپے جمع ہوسکتے ہیں۔۔۔؟
وزیراعظم کی تعریف
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے زبردست کام کیا، میں ان کی قدر کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت بہترین اقدام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جھانجھردی پاواں چھنکار – نور جہان کا گانا اونچی آواز میں سننے والا کارسوار لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا
خیبرپختونخوا کا نام
ایک سوال ’’خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے کیا کہیں گے؟‘‘ کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دیں گے۔
مولانا صاحب کے بارے میں
ایک اور سوال ’’مولانا صاحب کو راضی کرلیں گے؟‘‘ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا ہمارے بڑے ہیں، ہم ان سے سیکھتے ہیں۔








