زیادتی کے ملزم کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
سیشن کورٹ لاہور کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شوہر اپنی بیوی کی لاش موٹرسائیکل پر باندھ کر لے جانے پر مجبور
تحریری فیصلہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس سیریز کا تنازع ، دھنش نے نین تھارا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
عدالتی شواہد
عدالتی حکم کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا گیا۔
مقدمہ کی تفصیلات
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں 2024 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔








