ایکواڈور کی جیل میں فسادات اور بھگدڑ سے 31 افراد ہلاک
خوفناک ہنگامہ آرائی
کیٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں واقع جیل میں خوفناک ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ سے 31 قیدی ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، عرب ممالک اس صورتحال میں خود کو الگ نہیں رکھ سکتے :امریکی سینیٹر لنزے گراہم
موت کی وجوہات
خبر ایجنسی نے انتظامیہ کے حوالے سے لکھا کہ 27 قیدیوں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی جبکہ 4 کو گولیاں لگیں۔ 33 افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز راولپنڈی نے ‘ملتان سلطانز’ ٹیم کا نام تبدیل کر کے ‘پنڈیز’ رکھ لیا
واقعے کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق جیل کے اندر سے فائرنگ، دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں، واقعے کی تحقیقات کیلئے فرانزک ٹیم موقع پر پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
تشویشناک صورتحال
واضح رہے کہ ایکواڈور میں حالیہ برسوں کے دوران جیلوں میں پُرتشدد فسادات معمول بن چکے ہیں، جس میں اب تک سینکڑوں قیدی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ملک بھر میں جیلوں کے اندر طاقت کے حصول کی جنگ نے صورتِ حال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔
زندانوں کی حالت
حکام کا کہنا ہے کہ ایکواڈور کی جیلیں رکنے کی گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں اور گینگز کے درمیان منشیات کی سمگلنگ اور طاقت کے تنازع نے انہیں جنگی میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔








