اقبالؒ پاکستان اور ایران کا مشترکہ فکری سرمایہ ہیں: وزیر خزانہ پنجاب کا ’’جشن اقبال ‘‘سے خطاب

جشنِ اقبالؒ کی تقریب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب ’’جشنِ اقبالؒ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر نے خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Thar کی ثقافتی دھڑکن تھم گئی؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کرگئے

تقریب کا آغاز


تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کے معروف نعت خواں مرغوب رضا ہمدانی نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے معزز مہمانوں خصوصاً ایرانی نمائندگان کو خوش آمدید کہا۔
صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبالؒ نے مسلمانوں کو جمود سے نکال کر عمل، یقین اور خودداری کی راہ دکھائی۔ وہ مسلمانوں کو جغرافیائی حدود سے آزاد پوری دنیا پر حکمرانی کرتے دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کا فلسفہ خودی ان کی اسی خواہش کا ترجمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان

اقبالؒ کا فلسفہ اور موجودہ حکومت

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں موجودہ پنجاب حکومت اقبالؒ کے فلسفہ خودی اور خودانحصاری پر گامزن ہے۔ وزیراعلیٰ کے سماجی و معاشی تحفظ کے اقدامات صوبے کو ترقی، روشنی اور خودکفالت کی راہ پر لے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کا وژن ’’روشن، ترقی یافتہ اور خوددار پنجاب‘‘ دراصل اقبالؒ کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں : 251 کلو منشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار

اقبالؒ کی عالمی شخصیت

انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کسی ایک خطے یا نسل کے شاعر نہیں بلکہ ایک ایسی عالمگیر شخصیت تھے جنہوں نے مسلمانوں کو خودشناسی، خودی اور یقینِ محکم کا درس دیا۔ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کی مایوسی کو امید میں بدل کر ان پر ایک عظیم احسان کیا، اور آج بھی ان کا فلسفہ اُمتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ علامہ محمد اقبالؒ پاکستان اور ایران کا مشترکہ فکری سرمایہ ہیں۔ ہم سب کو یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اقبالؒ کے خواب کو ایک مضبوط، روشن اور خوددار پاکستان کی شکل میں تعبیر دیں گے۔

تقریبات اور ثقافتی ہم آہنگی

تقریب میں ایرانی بینڈ ’’دیرَنگ‘‘ اور پاکستانی گلوکار محمد سمیع نے فارسی و اردو میں اقبالؒ کا کلام نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا، جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل مہران موحد نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر اسلامی ممالک ہیں۔ انہوں نے علامہ اقبال کو دونوں ممالک کے درمیان روحانی و ثقافتی رشتے کا استعارہ قرار دیا۔

سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی اور تہذیبی قدریں اس رشتے کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ ’’جشنِ اقبالؒ‘‘ کی یہ تقریب پاک ایران ثقافتی ہم آہنگی کی ایک خوبصورت علامت ہے۔
تقریب میں الحمراء آرٹس کونسل کی جانب سے کلامِ اقبال پر مبنی کیلی گرافی اور تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔
اختتام پر صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین الحمراء رضی احمد اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...