فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد کی خبر
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، آرٹیکل 6 کا استثنیٰ سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا عمران خان کے بیٹوں کی متوقع آمد پر سیاست نہ کرنے کا فیصلہ، سینئر صحافی کا دعویٰ
پارلیمنٹ میں سوال و جواب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی کے سوال "نیشنل پارٹی نے ووٹ کاسٹ کرنے کی مخالفت کردی" کے جواب میں راناثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں، حکومت کو ترمیم کیلئے 65 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
بلوچستان کا دورہ
ایک اور سوال "کیا آپ کا دورہ بلوچستان کامیاب رہا" کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کامیابی آپ کو ابھی ایوان کے اندر نظر آئے گی، آج 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بہت سی باتیں کلیئر ہو جائیں گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ن لیگ اہم فیصلوں پر ہمیشہ نوازشریف سے رہنمائی لیتی ہے، جو بھی ہوا نوازشریف کی رہنمائی اور مشورے سے ہوا۔








