نیویارک میں پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما حیران رہ گئے
فنڈ ریزنگ تقریب کا مقام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے ایک کروڑ روپے پاکستانی عطیہ کرنے کا اعلان کیا تو میزبانی کرنے والے شعیب اختر اور اداکارہ ریما ششدر رہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں وین کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق، 3 زخمی
اعلان کی تصدیق
چند لمحے رکنے کے بعد انہوں نے تصدیق کی کہ کیا آپ واقعی دے رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا جی بالکل میں دے رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سکول کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا
تقریب کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے کی جانے والی ایک فنڈ ریزنگ میں جب ایک پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تو پروگرام کے میزبان کرکٹر شعیب اختر اور فلمسٹار ریما دونوں حیران ہو گئے۔ انہیں فوری سمجھ ہی نہیں آیا کہ مقصود ملک نے کیا اعلان کیا۔ شعیب اختر اور ریما نے بار بار پوچھ کر مقصود ملک سے کنفرم کیا کہ انہوں نے کیا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شک کی بنیاد پر 90 روز تحویل میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے, فضل الرحمان.
مقصود ملک کی کہانی
مقصود ملک، جو کہ ایک بڑی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں، کا کہنا تھا کہ ان کے بعض قریبی عزیز کی کینسر کے مرض سے اموات ہوئی ہیں جبکہ ان کے والد کو بھی جگر کا کینسر تھا، اسی لئے وہ اس مرض کا درد جانتے ہیں۔
شرکاء کا استقبال
شعیب اختر اور ریما سمیت فنڈ ریزنگ ڈنر کے شرکاء نے مقصود ملک کی عظیم خدمت کو خراج تحسین پیش کیا۔








