معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئی
انتقال ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں۔ اصغر ندیم سید نے عارفہ سیدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری
تعلیمی پس منظر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عارفہ سیدہ زہرا نے ایم اے اردو گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا۔ انہوں نے ایسٹ ویسٹ سینٹر، یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری
تعلیمی خدمات
عارفہ سیدہ 1986 سے 2009 تک گورنمنٹ کالج فار ویمن گلبرگ لاہور کی پرنسپل رہی ہیں۔ انہوں نے سات زبانوں پر عبور حاصل کیا اور ادبی محافل اور کانفرنسوں میں بھرپور شرکت کی۔
اجتماعی خدمات
عارفہ سیدہ نے انسانی مکالمہ اور اردو زبان کے فروغ کے لیے قابل ذکر خدمات انجام دیں۔ وہ مختلف تعلیمی، انتظامی، سماجی اور ثقافتی کمیٹیوں کی بھی رکن تھیں۔








