بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں وفود کی آمد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب، آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکشی، روانڈا، مالدیپ، ملائیشیا اور فلپائن کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی ہو گئے
کانفرنس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کا تاریخی سنگِ میل ہے، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سرخ رنگ کا نہانے کا صابن گھر میں دیکھا ضرور تھا لیکن کبھی استعمال نہیں کیا،گھروں میں بھینسوں کا رکھنا عام تھا،شادیاں بڑی سادگی سے کی جاتی تھیں
مہمانوں کا استقبال
سینیٹر ندیم احمد بھٹو، سینیٹر سرمد علی ودیگر سمیت سینئر افسران کی جانب سے غیر ملکی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، سینیٹ آف پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر جنرل طارق بن وحید نے متعدد وفود کا خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں، مریم نواز کا اظہار مسرت
وفود کی قیادت
سعودی عرب کے وفد کی قیادت نائب چیئرمین شوریٰ کونسل عبداللہ بن عدم فلاتعہ کر رہے ہیں، کینیا کے ڈپٹی سپیکر فراح مالم محمد اور فلسطینی سپیکر روحی احمد محمد فتوح کی قیادت میں وفود پاکستان پہنچے۔
آذربائیجان کے ڈپٹی سپیکر علی احمد یوف اور ازبکستان کے ڈپٹی چیئرمین صودق سیفووف کی سربراہی میں وفود شریک ہیں، مراکش کے سپیکر محمد ولد الرشید، روانڈا کے سینیٹ صدر فرانکیوس ژیویر اور مالدیپ کے سپیکر عبد الرحیم عبداللہ کے وفود بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فنٹاسٹک فور کے مشہور اداکار جولیان میک موہن 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ملائیشیا اور فلپائن کے وفود
ملائیشیا کے نائب صدر ایوانِ بالا نور جزلان بن محمد اور فلپائن کے پارلیمانی وفد بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات پولیس کا اہلکار عزیز و اقارب کو لینے اسلحہ سمیت لاہور ایئر پورٹ پہنچ گیا، اے ایس ایف اہلکاروں نے مشکوک حرکات دیکھ کر حراست میں لے لیا
دیگر وفود کی آمد
بارباڈوس کے سپیکر آرتھر یوجین ہولڈر اور سیربیا کے ڈپٹی سپیکر ایڈن ڈرلیک کی قیادت میں وفود کا پاکستان آمد پر پرجوش استقبال کیا گیا، الجزائر کے پارلیمانی وفد کی قیادت رکنِ پارلیمنٹ سعد اروس کر رہے ہیں۔
کانفرنس کی اہمیت
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دوراندیش قیادت اور پارلیمانی سفارتکاری کا عملی مظہر ہے، اس سے مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.








