ہرجانہ کیس، عمران خان کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور
لاہور کی سیشن کورٹ میں پیش رفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کے لئے اپوزیشن کی نااہلی سمجھ سے بالاتر ہے، 26ویں کی طرح 27ویں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے، عثمان مجیب شامی
تحریری حکم نامہ
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جے شاہ کے آئی سی سی جانے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کس کو ملی؟ نام سامنے آگیا۔
گواہ کی پیشی
تحریری حکم میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کی گئی ہے اور اب عطا اللہ تارڑ 15 نومبر کو بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں گے۔
ہرجانے کا دعویٰ
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔








