سینیٹ میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل، حکمران اتحاد 2 ووٹ سے محروم
سینیٹ میں نمبر گیم کا دلچسپ مرحلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا، حکمران اتحاد 2 ووٹ سے محروم ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بعد لاہور میں غذائی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
ووٹنگ میں رکاوٹیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے باعث ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے، نیشنل پارٹی نے حکومتی حمایت سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر جان بلیدی بھی ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کرپٹو انقلاب کی جانب بڑا قدم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے اہم اعلان کر دیا
حکومتی اتحاد کے ووٹوں کی تعداد
حکمران اتحاد کا نمبر 65 سے کم ہو کر 63 ہو گیا، ترمیم کیلئے 64 ووٹ درکار ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کی حیثیت
ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ آرٹیکل 238 کے تحت ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔








