ہماری 2018 سینیٹ الیکشن میں شناخت چھین لی گئی تھی، ہم کسی کے پاس شکایت لے کر نہیں گئے اور نہ روئے، لیگی سینیٹر آغا شاہزیب درانی

سینیٹر آغا شاہزیب درانی کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے کہا ہے کہ ہماری 2018 سینیٹ الیکشن میں شناخت چھین لی گئی تھی، ہم کسی کے پاس شکایت لے کر نہیں گئے اور نہ روئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے

پارٹی کے اندر سیاسی مسائل

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغا شاہزیب درانی نے کہا کہ انہیں کس نے انٹرا پارٹی الیکشن سے روکا تھا؟ یہ پڑھی لکھی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، برداشت کا مادہ نہیں، آپ کا نشان گیا تھا، آپ نے اپنی شناخت کیوں کھو دی؟ یہ ایک ہی ظلم و زیادتی کی بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کردیا

ملک کی سیاست پر تنقید

لیگی سینیٹر نے کہا کہ مشرف کو کس نے ووٹ دیا؟ بانی پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹ تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے سو ممبر دے دیں، میں وزیراعظم بنوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں آر ٹی ایس کس نے بٹھایا تھا؟ کس نے جلسے میں کہا تھا کہ آرمی چیف قوم کا باپ ہے؟

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2 بھائی جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا نوٹس ،سی سی پی او سے رپورٹ طلب

جمہوریت کی صورتحال

آغا شاہزیب درانی نے کہاکہ 52 منٹ میں 52 بل اسی ایوان سے پاس ہوئے، اس وقت جمہوریت کہاں تھی؟ انہوں نے پریذیڈنٹ ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا تھا۔ مجرم سیاسی اسیر نہیں ہوتا، منی لانڈرنگ کرنے والا سیاسی اسیر نہیں ہوتا، رانا ثنا اللہ کیلئے آرڈر تھا کہ چینی گرائیں تاکہ کیڑے مکوڑے تنگ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک

اپوزیشن کے مطالبات

ان کا کہنا تھا کہ کون سا اسیر ہے جسے 8 کمرے دیے جاتے ہیں، دیسی مرغی اور شہد دیا جاتا ہے؟ اپوزیشن والے اپنی ترامیم لاتے، کمیٹی میں جاتے، یہ ہمیں بتاتے کہ اس آئینی ترمیم میں مسئلہ کیا ہے۔ لیگی سینیٹر نے کہا کہ کہتے ہیں آئینی کورٹ کیوں بننی چاہئے، سپریم کورٹ میں 50 ہزار کیسز زیرالتوا ہیں، وہ کیسے ختم کیے جائیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی، اٹلی اور اسپین بھی آئینی عدالت ہیں، آئینی عدالت سے کیا مسئلہ ہے وہ تو بیان کریں۔

انتخابی نشان کا معاملہ

ان کا انتخابی نشان جس قانون کے تحت چھینا گیا وہ آپ کے لیڈر نے بنایا تھا، آپ نے خود گڑھا کھودا جس میں گر گئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...