عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی اداکاری میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، گرل فرینڈ گوری سپراٹ
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست میں وفاق، اڈیالہ جیل اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، توہین عدالت درخواست میں سیکرٹری داخلہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل کی کاروائی
ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل نے سہیل آفریدی کی جانب سے درخواست جمع کرائی، ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کروائی۔ درخواست میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ، ڈویژن بنچ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا۔







