افغان چیف سلیکٹر نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ پر تنقید کی
افغانستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل
کابل (آئی این پی) افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اور سابق افغان کرکٹر اسد اللہ خان نے کرکٹ آسٹریلیا پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ افغان چیف سلیکٹر اسد اللہ خان نے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا باہمی سیریز نہ کھیلنا اسپرٹ آف دی گیم کے منافی ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم کو غیر منصفانہ طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ حالیہ افغان ٹیم نے ایلیٹ کرکٹ میں پرفارمنسز کے ساتھ مقام بنایا ہے، افغان ویمن ٹیم نے حالیہ برسوں میں میچز نہیں کھیلے، تبدیلی میں کچھ وقت لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی، فواد چوہدری کا ردعمل بھی آگیا
موقف کی وضاحت
اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ افغانستان نیکرکٹ کی دنیا میں کامیابی میرٹ کی بنیاد پر حاصل کی ہے، افغانستان ٹیم کو کامیابی فیورٹ ازم یا چیریٹی کی وجہ سے نہیں ملی۔ کرکٹ آسٹریلیا اور دیگر بورڈز کرکٹ کو سیاست سے جوڑ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ جینٹل گیم کے لیے یہ سب اچھا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت ڈائیلاگ کرے: لیاقت بلوچ
دوطرفہ سیریز میں عدم شرکت
خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے ستمبر 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے سب سے پہلے نومبر 2021 میں ہوبارٹ میں شیڈول واحد ٹیسٹ میچ منسوخ کیا تھا، اس کے بعد مارچ 2023 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی ون ڈے سیریز بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا کا موقف
کرکٹ آسٹریلیا کا موقف ہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کو کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنے کے بعد وہ افغانستان کے خلاف کسی بھی دوطرفہ سیریز نہیں کھیل سکتے۔








