ورلڈ سنوکر، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا
ای آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر میں محمد آصف کی شاندار کارکردگی
اسلام آباد (آئی این پی) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو یورپ سے پاکستان واپس لاکر قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ
تیسرے میچ میں کامیابی
محمد آصف نے تیسرے گروپ میچ میں چین کے پلیئر پین یامنگ کو چار ۔ تین سے شکست دی۔ آصف نے اس سے قبل بحرین کے حبیب صباح اور سنگاپور کے چن کینگ کوانگ کو بھی ہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی
گروپ میں ٹاپ پوزیشن
گروپ کے تینوں میچز جیت کر محمد آصف نے گروپ میں ٹاپ کرکے اگلے راونڈ میں جگہ بنالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی بس میں 46 بچے سوار تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
اسجد اقبال کی کامیابیاں
پاکستان کے اسجد اقبال نے گروپ میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا۔ اسجد اقبال نے دوسرے گروپ میچ میں ایران کے حامد زارے دوست کو چار ۔ تین سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، مختلف ذرائع سے حاصل کرکے ڈارک ویب پر ڈالا گیا: پی ٹی اے
آخری گروپ میچ کی تیاری
گروپ کے دونوں میچز جیتنے والے اسجد اپنا آخری گروپ میچ پیر کو جرمنی کے الیکزینڈر وداو سے کھیلیں گے۔
شاہد آفتاب کا کم بیک
دوسری جانب پہلے میچ میں شکست کے بعد شاہد آفتاب نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا میچ جیت لیا۔ شاہد آفتاب نے آئل آف مین کے ڈیرل ہل کو چار ۔ ایک سے شکست دی۔








