آپ عدلیہ کے صرف ایڈمنسٹریٹر نہیں، گارڈین بھی ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان کو 27ویں آئینی ترمیم پر خط لکھ دیا
پاکستان کی 27ویں آئینی ترمیم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبعلموں نے اپنی اُستانی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی، مگر پھر پکڑے کیسے گئے؟
خط میں اہم تجاویز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس بطور سربراہ عدلیہ فوری طور پر ایگزیکٹو سے رابطہ کریں۔ اس بات کو واضح کیا جائے کہ آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی۔ آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جا سکتا ہے۔
چیف جسٹس کی ذمہ داریاں
آپ عدلیہ کے صرف ایڈمنسٹریٹر نہیں، بلکہ اس کے گارڈین بھی ہیں۔








