جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ
مولانا فضل الرحمان کا بنگلا دیش دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا
اجتماعات میں شرکت
ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان مختلف مذہبی، اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نان فائلرز کیخلاف کارروائی کب سے شروع کرے گا؟ بڑا اعلان ہو گیا
تقریبات کا انعقاد
مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ڈھاکا اور سلہٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی۔
ہمراہ وفد
مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، مولانا سعید یوسف، مفتی ابرار احمد اور دیگر بھی ہمراہ ہیں۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمان مختلف مذہبی ،اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمان…
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 10, 2025








