تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا
اسلام آباد میں 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمیعت علما اسلام کے سینیٹر احمد خان نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا۔ واضح رہے کہ دونوں جماعتوں نے ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس بڑھاپے میں ڈانس کروانا ظلم ہے، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کا ردعمل وائرل
ترمیم کا پیش ہونا اور ووٹنگ کا عمل
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دونوں اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا گیا جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی
اجلاس کی صدارت اور حکومتی اکثریت
سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کی منظوری کے لیے ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کی اور آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔
اکثریتی حمایت کا جائزہ
خیال رہے ایوان میں اس وقت حکومت اور اتحادی جماعتوں کی دو تہائی اکثریت موجود ہے جو ترمیم کے حق میں شق وار ووٹ دے رہے ہیں۔








