دھرمیندر کی حالت تشویشناک
دھرمیندر کی حالت تشویشناک
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں وینٹی لیٹر منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر میں مذبح خانے کی تعمیر شروع، پاکستان سالانہ کتنے لاکھ گدھوں کی کھالیں اور گوشت چین کو برآمد کریگا؟ جانیے
سانس لینے کی دشواری
’’جنگ‘‘ کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہوئی تھی، وہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اپنے زور بازو سے جیل سے نکلیں گے، مغرب تو ان کی قید کی وجہ ہے: بیرسٹر عمیر نیازی
سالگرہ اور صحت کی تازہ صورتحال
اداکار دھرمیندر 8 دسمبر 2025 کو اپنی 90ویں سالگرہ منائیں گے۔ اپریل میں ان کی آنکھوں کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل غیر شرعی، غیر اسلامی اور غیر قانونی، قتل کرنے والوں پر دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے، پاکستان علماءکونسل کا فتویٰ
فلمی کیریئر کا آغاز
دھرمیندر نے 1960ء میں فلم ’’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ ابتدائی دور میں انہوں نے عام آدمی کے کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کی، جن میں ’’ان پڑھ، بندنی، انوپما‘‘ اور ’’آیا ساون جھوم کے‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے ایکشن اور کامیڈی کرداروں سے بھی اپنی پہچان مزید مضبوط کی اور بلاک بسٹر فلم ’’شعلے‘‘ اور ’’دھرم ویر، چپکے چپکے، میرا گاؤں میرا دیش، ڈریم گرل‘‘ جیسی یادگار فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔
حالیہ منصوبے
دھرمیندر کو آخری بار فلم ’’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘‘ میں شاہد کپور اور کریتی سینن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ان کی آنیوالی فلم ’’اکیس‘‘ ہے، جس میں امیتابھ بچن کے نواسے آگستیا نندا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔








