پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی نفری کم کرنے کا فیصلہ، صحافی انور سمرا کا دعویٰ
مقدمہ کی سماعت کی تفصیلات
انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر قائم مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ جج امجد علی شاہ نے اس مقدمے کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 ضمنی الیکشن، میری پہلی چوائس مہر واجد تھے، حماد اظہر
عدالت میں عدم پیشی کے اثرات
’’جنگ‘‘ کے مطابق علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق صوبائی اور وفاقی اداروں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد سے تفصیلات طلب کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس پی عدیل اکبر کے خلاف الزامات کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
مزید قانونی کارروائیاں
عدالت نے گزشتہ سماعت پر پنجاب ریونیو بورڈ اور دیگر اداروں سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
مقدمے کی اگلی تاریخ
عدالت نے مقدمے کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔








