بھارت میں ایئرپورٹ پر چند مسلمانوں کی با جماعت نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بی جے پی نے احتجاج شروع کردیا
بنگلورو ایئرپورٹ پر نماز کا واقعہ
بنگلورو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایئرپورٹ پر چند مسلمانوں نے باجماعت نماز ادا کی، جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی بی جے پی نے پھر سے احتجاج شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس ، شاہ محمود قریشی پر 2 دسمبر کو فرد جرم عائد ہو گی
بی جے پی کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کے ایئرپورٹ پر نماز کی ادائیگی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاستی حکومت سے ناراض ہو گئی۔ کیمپی گوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر چند مسلمانوں کے باجماعت نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد بی جے پی نے ریاستی حکومت سے احتجاج شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کو کیوں نکالا گیا؟ علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا
سیکیورٹی اہلکار اور سوالات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سیکیورٹی اہلکار بھی نماز کے دوران موجود ہیں۔ اس حوالے سے بی جے پی کرناٹک کے ترجمان وجے پرساد نے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر پریانک کھرگے سے سوال کیا کہ کیا نمازیوں نے عوامی مقام پر نماز ادا کرنے کے لیے حکومت سے پیشگی اجازت لی تھی؟
مقامی حکام پر تنقید
بی جے پی رہنما نے کہا کہ بنگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 میں یہ سب کیسے ہونے دیا گیا؟ عوامی مقام پر نماز کی اجازت کیوں دی گئی؟








