انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم کے مواقع فراہم کرنااولین ترجیحات ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن اور ترقی کے لیے سائنس کے عالمی دن/ہفتے پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی خوشحالی، امن سکون اور پائیدار مستقبل کے لیے سائنس ہی راستہ بناتی ہے۔ یہ دن روزمرہ زندگی اور امن وسکون کے لیے سائنس کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ نوجوان نسل کو امن اور ترقی کے لیے سائنس میں پیش قدمی اور ریسرچ سے آگاہ رہنا ہوگا۔ حکومت پنجاب نوجوان نسل خاص طور پر طلباء کو سائنسی ریسرچ سے استفادہ کرنے کی ترغیب پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو کی جانب سے ریکوری کے عمل میں تیزی، 283 نادہندگان سے کتنے واجبات وصول کر لیے گئے۔ جان کر آپ حیران رہ جائیں

سائنسی مواقع کی فراہمی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور سائنسی علوم کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی سائنس و ٹیکنالوجی کی انقلاب آفریں نوید ہے۔ نواز شریف کینسر انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں سائنٹیفک ریسرچ کو فروغ ملے گا۔ نواز شریف میڈیکل سٹی میں میڈیکل سائنس ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہزیب خان: لگاتار سنچریاں بنانے والے اوپنر جو بابر اور سعید انور کے مداح ہیں

سائنسی ایونٹس اور نوجوانوں کی شمولیت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری سکولوں میں منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو منعقد کیا گیا۔ امن، ترقی اور نوجوانوں میں سائنٹیفک اپروچ کے فروغ کے لیے جشن STEAM میں طلباء نے جدید ترین ماڈل پیش کیے۔ راجن پور کے ایک طالبعلم نے جشن STEAM میں وائی فائی سے 100 گنا تیز لائی فائی کا ماڈل پیش کر کے حیران کیا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت امن و سلامتی کی بحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے۔

تعلیم، صحت اور زراعت میں جدید سائنسی خطوط

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم، صحت اور زراعت سمیت ہر شعبے کو جدید سائنسی خطوط اور ڈیجیٹل بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ نوجوانوں کو دعوت دیتی ہوں کہ ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں، حکومت بھرپور ساتھ دے گی۔ پنجاب آئی ٹی اور سلیکون کے انقلابی دور میں داخل ہو رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...