فتنہ الخوارج کی ایک اور سانحہ: اے پی ایس کی کوشش ناکام، وانا کیڈٹ کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ
جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام
وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں فتنۂ خوارج کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کالج کے مرکزی دروازے پر ایک خودکش دھماکہ کیا گیا، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کالج کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ چار سے پانچ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ترکیہ کے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
حملہ آوروں کے ناپاک عزائم
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا مقصد آرمی پبلک سکول جیسے سانحے کو دہرانا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔
کیڈٹ کالج وانا کی اہمیت
یاد رہے کہ کیڈٹ کالج وانا مقامی قبائل کی درخواست پر قائم کیا گیا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جہاں محسود اور وزیر قبائل کے بچے بڑی تعداد میں زیرِ تعلیم ہیں۔ ادارہ نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کر رہا ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ ملک کے مختلف شعبوں میں اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔








