نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکہ
دھماکہ نئی دہلی میں
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل میں خودکشی کرنے والے ماہی گیر کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی
دھماکے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب گاڑی میں دھماکہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
آتشزدگی کی اطلاعات
دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، دھماکے کے بعد 3 سے 4 گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی جنہیں بجھانے کے لیے گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔








