فطرت توازن، صبر اور حوصلے کا سبق دیتی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ’’ایکس ‘‘ پر پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب کا برازیل جانے کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کے شہر بیلم کی جانب رواں دواں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
فطرت کا پیغام
بیلم شہر کے راستے میں جنگلات کی وسعت یہ یاد دلاتی ہیں کہ فطرت توازن، صبر اور حوصلے کا سبق دیتی ہے۔ فطرت سے سیکھنے کے لیے ہمارے پاس بہت کچھ ہے۔
پنجاب کی ماحولیاتی کہانی
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب کا ہرا بھرا اور محفوظ مستقبل بنانے کا سفر جاری ہے۔ ہم دنیا کے سامنے پنجاب کی ماحول دوست کہانی پیش کریں گے۔








