سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم 2 تہائی اکثریت سے منظور

سینیٹ کی 27 ویں آئینی ترمیم کا منظور ہونا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: اوپپو A3 مڈ رینج سمارٹ فون، پرفارمنس اور بہترین ڈیزائن کے ساتھ

ترمیمی بل کی منظوری کی تفصیلات

سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل کی 56 شقوں اور 3 شیڈول کی منظوری دی، سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں 64 ارکان نے ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شیخ حسینہ بھارت سے دوبارہ بنگلہ دیش کی سیاست میں سرگرم ہو رہی ہیں؟

سیاسی جماعتوں کی حمایت اور مخالفت

دنیا ٹی وی کے مطابق پی پی 25، ن لیگ 20 اور 6 آزاد سینیٹرز نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ ایم کیو ایم 3، اے این پی 3، باپ 4، ق لیگ کے ایک سینیٹر نے حق میں ووٹ دیا۔

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے ترامیم کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم اور جے یو آئی ف نے ترامیم کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: فارم 47 کے ذریعے مسلط ٹولہ جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے: بیرسٹر سیف

اجلاس میں شرکت اور احتجاج

نیشنل پارٹی کے واحد سینیٹر جان محمد بلیدی اجلاس کی کارروائی سے غیر حاضر رہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حق رائے دہی میں حصہ نہیں لیا، لیگی سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور پر تبصرہ کرنے والے بھارتی پروفیسر علی خان محمود آباد کون ہیں اور اس وقت کس حال میں ہیں ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

اجلاس کے دوران احتجاجی مظاہرہ

قبل ازیں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا عمل شروع ہونے پر ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا، اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ سینیٹر روبینہ ناز کے اصرار کے باوجود پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: کالج کا سیکورٹی گارڈ انٹرنیٹ سے ہر ماہ لاکھوں روپے کماتا ہے، انگریزی نہیں آتی پھر بھی انٹرنیٹ سے کیسے کمائی کرتا ہے؟ ان کی کہانی تمام نوجوانوں کا حوصلہ بڑھا دے

وزیر قانون کا بیان

وزیر قانون کا سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعاون پر تمام سینیٹرز کے مشکور ہیں، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام بنیادی نکتہ تھا، مشترکہ کمیٹی اجلاس میں تمام جماعتوں نے اپنی تجاویز دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کتنے کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور مہم کب تک جاری رہے گی؟ اہم تفصیلات جانیے

ترمیم کی تیاری میں سیاسی جماعتوں کی شرکت

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اس ترمیم کی تیاری میں کاوشیں کیں، ہم سیاسی جماعتوں کے شُکر گزار ہیں، بعض شقوں میں مشاورت کے بعد اضافہ کیا گیا ہے، یہ متوازی نہیں آئینی عدالت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گرمی اور حبس برقرار، کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

سینیٹروں کی حمایت

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے آئینی ترمیم کی حمایت کی، جے یو آئی ف کے سینیٹر احمد خان بھی آئینی ترمیم کی حمایت میں کھڑے ہوئے۔ حکمران اتحاد کے علاوہ جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے ایک ایک سینیٹر نے حمایت کی۔

اجلاس میں عدم شرکت اور اعتراضات

سینیٹر عرفان صدیقی اور جان محمد بلیدی ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنے، سینیٹر ہمایوں مہمند نے سینیٹ میں اراکین قومی اسمبلی کی موجودگی پر اعتراض کیا.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...