لوئر دیر میں قومی کرکٹر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
واقعے کی تفصیلات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لوئردیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کا معاملہ، یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
پولیس کی کارروائیاں
جیو نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے حجرے کے مین گیٹ، کھڑکیوں اور گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مشتبہ افراد کی گرفتاری
پولیس کے مطابق، فائرنگ واقعے کے بعد 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔








