پی ٹی آئی والوں کے بڑے ڈرامے باز ہیں، ان کی اصلیت سامنے آگئی ہے، سینٹر فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں تین نکات پر بات کررہا ہوں، ترمیم متفقہ طورپر منظور ہوئی، ایک بھی منفی ووٹ نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: نامعلوم افراد کا غیر ملکی ریسٹورنٹ کی چین پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ
سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کی منظوری
سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 59 مرتبہ چیئرمین سینیٹ نے آواز لگائی، کسی نے اعتراض نہیں اٹھایا، ایک منفی ووٹ نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق عبداللہ کا بیان: جے شنکر کے پاکستان دورے پر تازہ ترین خبر
پی ٹی آئی کی صورتحال
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا چہرہ سب نے دیکھ لیا، پی ٹی آئی اس سارے معاملے میں آن بورڈ ہے۔ جو جھوٹی کہانیاں سنارہے تھے، وہ ایکسپوز ہو گئے ہیں۔ سیف اللہ ابڑو نے اچھا کام کیا ہے اور ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ آج پتہ چلا کہ پی ٹی آئی والے ڈرامے باز ہیں، پانی کی طرح ترمیم پاس ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
پی ٹی آئی والے بڑے ڈرامے باز ہیں
ان کی اصلیت سامنے آگئی ہے، فیصل واوڈا کی گفتگو #Senate #27thAmendment #BreakingNews #BOLNews pic.twitter.com/ojNHYGIeUq— BOL Network (@BOLNETWORK) November 10, 2025








