جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
جمعیت علماء اسلام کا اہم اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
سینیٹر احمد خان کی پارٹی سے خارج
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شبقدر میں زبانی تکرار پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا
ووٹ دینے کی وجہ
جے یو آئی اعلامیے کے مطابق سینیٹر احمد خان کو 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی سے خارج کیا گیا ہے۔ سینیٹر احمد خان فوری طور پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی نشست سے مستعفی ہوجائیں۔ احمد خان نے استعفیٰ نہ دیا تو نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے
فیصلے کی وجوہات
’’جنگ‘‘ کے مطابق جے یو آئی کا کہنا ہے کہ فیصلہ سینیٹر مولانا عطاء الرحمان اور مولانا عبدالواسع کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے معروف گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سینیٹر احمد خان کا پس منظر
سینیٹر احمد خان کا تعلق بلوچستان سے ہے، انہوں نے 9 اپریل 2024ء میں سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری
27ویں آئینی ترمیم اپوزیشن کے شور شرابے میں سینیٹ سے منظور کی گئی، حکومت مطلوبہ 64 ووٹ مل گئے، پی ٹی آئی کے سیف اللّٰہ ابڑو نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اور بعد میں استعفے کا اعلان کردیا۔








