عرفان صدیقی کا انتقال، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا پیغام بھی آگیا
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا انتقال
اسلام آباد، لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور کالم نویس عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں جس پر پارٹی کے قائد نوازشریف کا تعزیتی پیغام بھی آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات کی تفصیل جاری، کتنے افراد لقمۂ اجل بنے؟ جانیے
نوازشریف کا تعزیتی پیغام
ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے لکھا کہ "انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی صاحب کی وفات سے دلی رنج ہوا۔ میرے دل میں ان کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ ان کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔
عرفان صدیقی کی خدمات
ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالٰی عرفان صدیقی صاحب کو جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر دے۔ آمین"۔








