دنیا نیوز کی سالگرہ کے موقع پر جدہ میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم اور پاکستان جرنلسٹ فورم کی مشترکہ تقریب
دنیا نیوز کی 17ویں سالگرہ کی تقریب
جدہ (محمد امر اسد) سینئر صحافیوں کی جانب سے صحافتی تنظیموں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم اور پاکستان جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام دنیا نیوز کی 17ویں سالگرہ کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی دنیا نیوز کے اوورسیز ڈائرکٹر حسیب ارسلان تھے، جو عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب تشریف لائے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل حکومت کا بڑا اقدام
تقریب کی نظامت اور صدارت
تقریب کی نظامت معروف شاعر آفتاب احمد ترابی نے انجام دی جبکہ صدارت چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر نے کی۔ استقبالیہ خطاب چئیرمین پاکستان جرنلسٹ فورم امیر محمد خان نے کیا، جنہوں نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور دنیا نیوز کی کامیاب صحافتی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان میگا کرپشن سکینڈل، نیب نے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا
سماجی تنظیموں کا پیغام
انہوں نے تقریب میں موجود جدہ کی تقریباً تمام سماجی تنظیموں کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدہ کے وہ صحافی جو ایماندارانہ اور سچ کو اپنا مقصد بناتے ہوئے کام کر رہے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ تمام سماجی تنظیمیں اختلافات سے بالا تر ہوکر کام کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔ مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رضاکار نمائندگان ان کے ساتھ ہیں اور ان کی تقریبات کو پاکستان کمیونٹی اور پاکستان تک پہنچاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات، کمشنر مالا کنڈ ڈویژن نے انکوائری رپورٹ جمع کروا دی
دنیا نیوز کی خصوصیات
دنیا نیوز کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نیوز وہ چینل ہے جس پر کبھی فیک نیوز نہیں ہوتی اور یہ اوورسیز کمیونٹی کی بھی اپنے چینل میں بھرپور وقت دیتا ہے۔ تقریب میں موجود ہر مکتبہ فکر کے لوگ اور ان کے تنظیموں کے عہدیداران شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا
مختلف شخصیات کی شرکت
تقریب سے سماجی رابطہ کمیٹی کے رکن انجنیئر افضل غازی، چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی انجنیئر عارف مغل، کرسچن کیمونٹی کے صدر جان گلزار، پی ٹی آئی سے انجنیئر ریاض شاہین آفریدی، صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین، چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر، سابق مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، سابق مشیر برائے اوورسیز صدر آزاد کشمیر عنائت اللہ خان عارف اور صدر پاکستان انویسٹرز فورم کے چوہدری شفقت محمود سمیت دیگر معزز شخصیات نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینکوں کو 6روز میں 15ہزار 844حج درخواستیں موصول، سب سے زیادہ کس شہر سے آئیں؟جانیے
مبارکباد کے پیغامات
مقررین نے دنیا نیوز کی پوری ٹیم، انتظامیہ اور مالکان کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور اوورسیز ہیڈ حسیب ارسلان کو جدہ آمد اور عمرہ کی سعادت پر مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے دنیا نیوز کے نمائندہ فہد رفیق کھوکھر کی صحافتی خدمات کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل کا لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان
حسیب ارسلان کا پیغام
صدر تقریب نورالحسن گوجر نے کہا کہ کمیونٹی کی بھرپور حاضری اس بات کا ثبوت ہے کہ کمیونٹی میڈیا سے کتنا لگاؤ رکھتی ہے۔ حسیب ارسلان نے کہا کہ دنیا نیوز واحد چینل ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بن کر ان کے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینل روزانہ ایک گھنٹہ اوورسیز نشریات کے لیے مختص کرتا ہے تاکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی نمائندگی مؤثر انداز میں ہو سکے۔
تقریب کا اختتام
تقریب کے اختتام پر چیئرمین چوہدری نورالحسن گجر اور نمائندہ دنیا نیوز فہد رفیق کھوکھر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں دنیا نیوز کی سالگرہ کا کیک جدہ کے فورمز کے اراکین اور سماجی رہنماؤں نے کاٹا۔ تقریب میں معروف پاکستانی سنگر فخر عدنان نے اپنی دلکش آواز سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔








