40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کا قومی اسکواڈ کا اعلان
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ میں مسافر بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق
اسکواڈ کی قیادت
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے 40 سال سے زائد عمر کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت جارح مزاج آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان حج والنٹیئرز گروپ سعودی عرب کی اعزازی تقریب، خدامِ حجاج کی خدمات کو خراجِ تحسین
نائب کپتان اور مینٹور
ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور نامزد کیا گیا ہے جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان
ورلڈ کپ کی تاریخیں
آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اوور 40 اسکواڈ
عبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود، عمران علی
???????????????????? ???????????????????????? ???????????????????? ???????????????????????????????? ????????????????-???????????? ???????????????? ???????????????????????????????????? ???????????????????????? ????????????????????????
Here is the complete squad list ⬇️ pic.twitter.com/pfonSzqGbK
— Pakistan Veterans Cricket (@CricketVeterans) November 10, 2025







