27 ویں ترمیم، سینیٹ سے منظوری کے بعد بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

27 ویں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش ہونے والا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 27 ویں ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے بعد بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ہلچل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس کیلئے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا: وفاقی وزیر خزانہ

حکمران اتحاد کی اکثریت اور ووٹ کی ضرورت

ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کے لیے حکمران اتحاد کو دو تہائی واضح اکثریت حاصل ہے، جہاں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں جب کہ حکمران اتحاد کے پاس 236 کی اکثریت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قرار دے دیا

سیاسی جماعتوں کی حمایت

ایکسپریس کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 125 اور پیپلزپارٹی کے 74 ارکان کی آئینی ترمیم کے لیے حمایت موجود ہے۔ اسی طرح ایم کیو ایم کے 22، مسلم لیگ ق کے 5 اور استحکام پاکستان پارٹی کے 4 اراکین بھی ترمیم کے حق میں ہیں۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ضیا 1، باپ پارٹی 1 اور 4 آزاد اراکین بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔

نیشنل پارٹی کی مخالفت

دوسری جانب حکمران اتحاد میں شامل نیشنل پارٹی نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...