وزیراعظم بڑے کلیئر، وہ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کس نے کتنی چینی ڈالی: طلال چوہدری

وزیرمملکت برائے داخلہ کے بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یہ بھی حساب رکھتے ہیں کہ کس نے کتنی چینی ڈالی ہے ، انہوں نے اپنی گھڑی کی رسید بھی الماری میں سنبھال رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان کا پاکستان کی بجائے دورہ امریکا زیادہ اہم ہے، سلمان غنی

وزیراعظم کی شفافیت

ایک ڈیجیٹل چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہناتھا کہ "وزیراعظم بڑے کلیئر ہیں، اُنہوں نے 60، 70 کی دہائی کی جو گھڑی پہنی ہوئی ہے اُسکی رسید بھی اُن کی الماری میں پڑی ہے، وہ تو یہ بھی حساب رکھتے ہیں کہ کس نے چائے میں کتنی چینی ڈالی، ہم وزیر ہیں، کام کے بارے میں وزیراعظم سے پرنسپل کی طرح ڈرتے ہیں کیونکہ وہ اپنی گھڑی کا حساب رکھتا ہے تو میری گھڑی کا بھی لے گا، میرے کپڑوں کا بھی لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی: سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید

وزیراعلیٰ کا کردار

ان کا مزید کہناتھا کہ شہبازشریف پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی رہے، باقی صوبوں کے بھی وزیراعلیٰ تھے لیکن باقی صوبوں میں وہ ترقی خوشحالی نہیں تھی، اب وہ یہاں (وفاق) میں ہیں، وزیراعظم تو یہاں پہلے بھی تھے۔ یقین کریں اب فون کھلا رکھنا پڑتا ہے، کوئی صبح فجر کے بعد سے ساڑھے سات، آٹھ بجے تک اسلام آباد کی کسی دکان پر چینی 2 روپے مہنگی ہوجائے تو وزیراعظم پوچھ لیتا ہے۔

جوابدہی کی اہمیت

وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں، وہ سمجھتے ہیں کہ میں لوگوں کو جوابدہ ہوں۔ لوگ جو مرضی پوچھیں، یہ ضرور ہونا چاہیے کہ جو کام کرتا ہو، اس کی ستائش ضرور ہونی چاہیے۔ اگر ستائش نہیں ہوگی تو جو لوگ کام کرتے ہیں، وہ اقتدار میں نہیں آئیں گے، اقتدار میں وہ آئیں گے جنہوں نے بس ڈرامے کرنے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...