دہلی دھماکہ، تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا: نریندرا مودی
نریندرا مودی کا بیان
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ دہلی واقعہ نے سبھی کو دکھی کردیا، اس کے پیچھے کے لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا، تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا گڈ گورننس کی بہتری کیلئے جامع روڈ میپ تیار
بذریعہ خطاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار
اپنے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ "بھاری دل سے یہاں آیا ہوں، دہلی میں ہونے والے واقعے نے سبھی کے من کو دکھی کیا ہے، میں متاثرہ خاندانوں کا دکھ سمجھتا ہوں، آج پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایتھوپیا کی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یلما مرداسا کی ملاقات
تحقیقات کی یقین دہانی
ان کا مزید کہنا تھا کہ رات بھر اس معاملے کی جانچ میں لگی ایجنسیوں اور متعلقہ لوگوں کے ساتھ رابطے میں تھا، جانکاری کے تار جوڑے جارہے تھے، ہماری ایجنسیاں اس واقعے کی تہہ تک جائیں گی اور اس کے پیچھے کے لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا۔








