زمین پھٹی نہ کسی دھماکہ خیز مواد کے شواہد ملے، نئی دہلی دھماکے نے کئی ’’ جھوٹ ‘‘ بے نقاب کر دیئے
نئی دہلی دھماکہ: جھوٹ بے نقاب
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) زمین پھٹی نہ کسی دھماکہ خیز مواد کے شواہد ملے، نئی دہلی دھماکے نے کئی ’’جھوٹ‘‘ بے نقاب کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: والی بال میچ کے دوران قتل کرنے والے مجرموں کو مجموعی طور پر 94 سال کی سزا
تفصیلات
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے تفتیشی اداروں کو سخت اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا
دھماکہ خیز مواد کے شواہد
بھارتی جریدہ ’’دی ٹریبیون انڈیا‘‘ کے مطابق کسی دھماکہ خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے۔ جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی اور نہ ہی کسی دھماکا خیز مواد کے شواہد ملے۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان نے بچوں کی تحویل لینے سے انکار کردیا: علیزے سلطان کا دعویٰ
پولیس کی تحقیقات
’’دی ٹریبیون انڈیا‘‘ کے مطابق بھارتی پولیس نے خودکش دھماکے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔ بھارتی پولیس افسر کے مطابق ابتدائی شواہد خودکش حملے کی تردید کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی، وفاقی وزیر قانون کا انکشاف
دوسری رپورٹس
’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی جریدہ اس حوالے سے مزید کہتا ہے کہ دہلی پولیس نے واقعے کو مقبوضہ کشمیر اور فرید آباد میں برآمد اسلحہ سے جوڑنے سے گریز کیا ہے۔
واقعے کا نقصان
یاد رہے کہ 10 نومبر کو نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔








