عرفان صدیقی صحافت کے شعبے میں ایک عہد کا نام تھے قلم سے سچائی کی ترجمانی کرتے رہے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی رہنمائی اور سرپرستی میرے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے۔ میری خوش قسمتی رہی کہ اہم معاملات میں ان کی رائے اور قیمتی مشورے مجھے حاصل ہوتے رہے۔ ان کی وفات میرے لیے ذاتی طور پر ایک بڑا نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی خدشات، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبر کے حوالے سے بہت بڑی فیصلہ

عرفان صدیقی کی خدمات

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی صحافت کے شعبے میں ایک عہد کا نام تھے اور ہمیشہ اپنے قلم سے سچائی کی ترجمانی کرتے رہے۔ عرفان صدیقی جمہوریت کی ایک توانا آواز تھے اور صحافت و سیاست کے شعبے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ میاں نوازشریف کے باوفا اور مخلص ساتھی بھی تھے۔

دعا اور تعزیت

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...