اسلام آباد کچہری دھماکہ، سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد میں دھماکے کا بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) G1 دھماکے کے حوالے سے وزیرداخلہ محسن نقوی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ افغانستان کیا کر رہا ہے مگر سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جس نے کچہری واقعہ کیا، اسے بھگتنا پڑے گا، اور پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی یکجہتی کھیلوں میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا
میڈیا سے گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی شناخت ہوگی، آپ کو بتائیں گے کہ حملہ آور دراصل کون تھا۔ کل وانا میں بھی گاڑی سوار خود حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا، وہاں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔ وانا اٹیک میں افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی، اور کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔
شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی
ان کا کہنا تھا کہ کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔ افغانستان کے شر پسند عناصر کو نہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں۔








