فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 900روپے اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات کر بھی لیں تو بھی عمران خان سے ملاقات نہیں ہونی،سلمان اکرم راجا
بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 59 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 134 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دوبارہ جنگ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا
پاکستان میں سونے کی قیمت
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 065 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے کی سطح پر آگئی۔








