فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 900روپے اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علماء اسلام (س) کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس کل ہوگا
بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 59 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 134 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکا، تینوں ذمہ داران کیخلاف کارروائی اور لائسنس منسوخی کی ہدایت
پاکستان میں سونے کی قیمت
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 065 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے کی سطح پر آگئی۔








