پہلا ون ڈے: سری لنکا کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی
پاکستان بمقابلہ سری لنکا: پہلا ون ڈے میچ
پہلی اننگز کا آغاز
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی دوسری وکٹ 68 رنز پر گرگئی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اوپننگ بیٹروں کی کارکردگی
قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا، تاہم چوتھے اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
جس کے بعد 18 ویں اوور میں فخر زمان بھی 55 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔








