لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا گیا
چیلنج کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا گیا ہے۔ شہری حسن لطیف نے ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے ذریعے یہ درخواست دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟
درخواست کی تفصیلات
دائر کردہ درخواست میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی، اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئین میں ایک اور ترمیم کی منظوری دی ہے جو آئین کی اصل روح کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین میں رائیونڈ کے قریب آتشزدگی
ترمیم کی اہمیت
سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم منظور کرلی ہے، جس کے تحت سپریم کورٹ کے تمام اختیارات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو تاحیات استثنیٰ دیا گیا ہے۔
عدالت سے استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 27ویں آئینی ترمیم کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دے۔








