مجھے کچھ کوے چھوڑ دیے گئے ہیں، شاہین کبھی گھبرا نہیں کرتا بلکہ اپنی پرواز کو اور اونچا کر لیتا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مؤقف

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے راستے میں اس وقت رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، مجھ پر کچھ کوئے چھوڑ دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہین کبھی گھبرایا نہیں کرتا بلکہ اپنی پرواز کو اور اونچا کر لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں زبردست کمی

پرواز کو بلند رکھیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پرواز کو اوپر رکھنا ہے تاکہ کوئے ہم تک پہنچیں نہیں اور اپنے مقصد پر فوکس رکھنا ہے۔ وہ وقت قریب ہے جب اندھیرے چھٹنے والے ہیں اور اجالا آنے والا ہے۔ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ میں آخری حد تک جاؤں گا چاہے نتائج کچھ بھی ہوں، ہم مڈل کلاس کے پاس ہارنے کیلئے کچھ نہیں ہوتا لیکن جیتنے کیلئے پوری دنیا ہوتی ہے اور ہم یہ دنیا جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کردیے ہیں، علامہ راجا ناصر عباس

مزاحمت کا عزم

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے اوپر سے شاہی فرمان جاری ہوجاتا ہے کہ یہ پالیسی خیبرپختونخوا میں چلے گی اور اس پر عمل شروع ہوجاتا ہے۔ میں ایسی ہر پالیسی کے خلاف مزاحمت کروں گا، میں عوام کے حق کیلئے مزاحمت کروں گا۔ بند کمروں کے فیصلوں کی وجہ سے جو عوام پچھلے 20 سال سے پس رہی ہے اب انہیں موقع ملنا چاہیے۔ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم میں تیز آندھی سے تباہی، دیواریں، چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

دہشتگردی کی مذمت

وزیرِ اعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے وانا کیڈٹ کالج دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا کہ معصوم طلبہ اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کل امن جرگہ ہوگا۔ وہ نوجوان جو پچھلے 20 سال سے بارود، پستول، کلاشنکوف تھامے ہوئے ہیں، اب ہم نے ان کے ہاتھوں میں بلا، ہاکی دینا ہے اور انہیں مثبت راستوں کی طرف چلانا ہے۔

امن کے لئے آواز

انہوں نے کہا کہ ہم مسجد میں جاتے ہیں تو خودکش دھماکے ہوتے ہیں، گھر میں رہتے ہیں تو ہم پر ڈرون حملے ہوتے ہیں۔ یہ حالات ہم پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں، ہمیں خیبرپختونخوا کی عوام کو مل کر امن کے لیے آواز اٹھانی ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...