ننکانہ: بھینس کی خرید و فروخت کے تنازع پر 7 بچوں کا باپ قتل
بھینس کی قیمت کا تنازع
ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھینس کی قیمت کے تنازع پر 42 سالہ سجاد کو چچا زاد بھائیوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چہل قدمی کو عادت بنانے کا ایک اور بہترین فائدہ سامنے آگیا
جھگڑے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق سجاد کو فیروزوالا بلوایا گیا جہاں بھینس کی قیمت طے کرنے کے دوران جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کے دوران چچا زاد بھائیوں نے ڈنڈوں کے وار کرکے سجاد کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی ایوری پاکستان میں لانچ کر دی گئی،ویڈیو
مقتول کے خاندان کا حال
لاش جب آبائی علاقے موڑکھنڈا ننکانہ پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ مقتول کی بیوی اور 7 بچے غم سے نڈھال ہوگئے۔
عدالتی کارروائی اور مطالبات
تھانہ فیروزوالا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ متاثرہ فیملی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری انصاف اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے。








